عورتوں میں برابری کرنے کا بیان
راوی: موسی بن اسماعیل , حماد , ایوب , ابوقلابہ , عبداللہ بن یزید , عائشہ
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ الْخَطْمِيِّ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْسِمُ فَيَعْدِلُ وَيَقُولُ اللَّهُمَّ هَذَا قَسْمِي فِيمَا أَمْلِکُ فَلَا تَلُمْنِي فِيمَا تَمْلِکُ وَلَا أَمْلِکُ قَالَ أَبُو دَاوُد يَعْنِي الْقَلْبَ
موسی بن اسماعیل، حماد، ایوب، ابوقلابہ، عبداللہ بن یزید، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب اپنی ازواج میں دن تقسیم کرتے تو عدل کرتے اور فرماتے اے اللہ یہ میری تقسیم ہے اس چیز میں جس کا میں مالک ہوں سو جس چیز کے آپ مالک ہیں اور میں اس کا مالک نہیں ہوں اس میں آپ مجھ سے ملامت (مواخذہ) نہ کیجئے ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ کہ (حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اس قول کہ جس چیز کے آپ مالک ہیں اور میں اس کا مالک نہیں ہوں) اس سے مراد قلب (دل ) ہے۔
Narrated Aisha, Ummul Mu'minin:
The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) used to divide his time equally and said: O Allah, this is my division concerning what I possess, so do not blame me concerning what Thou possessest and I do not.