عورتوں میں برابری کرنے کا بیان
راوی: مسدد بن مرحوم بن عبدالعزیز , ابوعمران , یزید بن بابنوس , عائشہ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا مَرْحُومُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْعَطَّارُ حَدَّثَنِي أَبُو عِمْرَانَ الْجَوْنِيُّ عَنْ يَزِيدَ بْنِ بَابَنُوسَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ إِلَی النِّسَائِ تَعْنِي فِي مَرَضِهِ فَاجْتَمَعْنَ فَقَالَ إِنِّي لَا أَسْتَطِيعُ أَنْ أَدُورَ بَيْنَکُنَّ فَإِنْ رَأَيْتُنَّ أَنْ تَأْذَنَّ لِي فَأَکُونَ عِنْدَ عَائِشَةَ فَعَلْتُنَّ فَأَذِنَّ لَهُ
مسدد ، مرحوم بن عبدالعزیز، ابوعمران، یزید بن بابنوس، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مرض الوفات میں اپنی سب ازواج کو بلا بھیجا پس سب جمع ہوگئیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اب مجھ میں اتنی استطاعت نہیں کہ میں تم سب کے پاس آؤں۔ اگر اجازت دو تو میں (بقیہ ایام) عائشہ ہی کے پاس گزاروں تو ان سب نے اجازت دیدی۔