شوہر عورت کو دوسرے ملک میں نہ لے جانے شرط کرے
راوی: عیسی بن حماد , لیث , یزید بن ابی حبیب , ابی خیر , عقبہ بن عامر
حَدَّثَنَا عِيسَی بْنُ حَمَّادٍ أَخْبَرَنِي اللَّيْثُ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ أَبِي الْخَيْرِ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ إِنَّ أَحَقَّ الشُّرُوطِ أَنْ تُوفُوا بِهِ مَا اسْتَحْلَلْتُمْ بِهِ الْفُرُوجَ
عیسی بن حماد، لیث، یزید بن ابی حبیب، ابی خیر، حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تمام شرائط میں ان شرائط کا پورا کرنا تمہارے لئے سب سے زیادہ ضروری ہے جن کے سبب تم نے شرمگاہیں حلال کی ہیں