سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ نکاح کا بیان ۔ حدیث 379

شوہر پر عورت کا کیا حق ہے

راوی: ابن بشار , یحیی , بہز بن حکیم

حَدَّثَنَا ابْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا بَهْزُ بْنُ حَکِيمٍ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ جَدِّي قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ نِسَاؤُنَا مَا نَأْتِي مِنْهُنَّ وَمَا نَذَرُ قَالَ ائْتِ حَرْثَکَ أَنَّی شِئْتَ وَأَطْعِمْهَا إِذَا طَعِمْتَ وَاکْسُهَا إِذَا اکْتَسَيْتَ وَلَا تُقَبِّحْ الْوَجْهَ وَلَا تَضْرِبْ قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَی شُعْبَةُ تُطْعِمُهَا إِذَا طَعِمْتَ وَتَکْسُوهَا إِذَا اکْتَسَيْتَ

ابن بشار، یحیی، حضرت بہز بن حکیم کے دادا سے روایت ہے کہ میں نے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا کہ ہم اپنی عورتوں سے کس طرح جماع کریں؟ اور کس طرح نہ کریں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تو اپنی کھیتی میں جس طرح چاہے آ اور جب تو کھانا کھائے تو اس کو بھی کھلا اور جب تو کپڑا پہنے تو اس کو بھی پہنا اور اس کے چہرے کو برا مت کہہ اور منہ پر نہ مار ابوداؤد نے کہا کہ شعبہ کی روایت میں اس طرح ہے تُطْعِمُهَا إِذَا طَعِمْتَ وَتَکْسُوهَا إِذَا اکْتَسَيْتَ۔

Narrated Mu'awiyah al-Qushayri:
I went to the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) and asked him: What do you say (command) about our wives? He replied: Give them food what you have for yourself, and clothe them by which you clothe yourself, and do not beat them, and do not revile them.

یہ حدیث شیئر کریں