خیر وشر کے مقدر ہونے پر ایمان لانا
راوی: محمود بن غیلان , نضر بن شمیل , شعبہ نضر بن شمیل
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ حَدَّثَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ عَنْ شُعْبَةَ نَحْوَهُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ رِبْعِيٌّ عَنْ رَجُلٍ عَنْ عَلِيٍّ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ أَبِي دَاوُدَ عَنْ شُعْبَةَ عِنْدِي أَصَحُّ مِنْ حَدِيثِ النَّضْرِ وَهَکَذَا رَوَی غَيْرُ وَاحِدٍ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ رِبْعِيٍّ عَنْ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا الْجَارُودُ قَال سَمِعْتُ وَکِيعًا يَقُولُ بَلَغَنَا أَنَّ رِبْعِيًّا لَمْ يَکْذِبْ فِي الْإِسْلَامِ کِذْبَةً
محمود بن غیلان، نضر بن شمیل، شعبہ نضر بن شمیل سے اور وہ شعبہ سے اسی کے مانند نقل کرتے ہیں لیکن ربعی ایک شخص سے اور وہ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے نقل کرتے ہیں ابوداؤد کی شعبہ سے منقول حدیث میرے نزدیک نضر کی حدیث سے زیادہ صحیح ہے کئی راویوں نے بھی منصور سے انہوں نے ربعی سے اور انہوں نے علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے یہ حدیث نقل کی ہے جاردو بیان کرتے ہیں کہ وکیع کہتے ہیں مجھے خبر پہنچی ہے ربعی بن خراش نے اسلام میں ایک مرتبہ بھی جھوٹ نہیں بولا۔