مجاہدین کی عورتوں کی حرمت
راوی: حسین بن حریث , محمود بن غیلان , وکیع , سفیان , علقمہ بن مرثد , سلیمان بن بریدہ
أَخْبَرَنَا حُسَيْنُ بْنُ حُرَيْثٍ وَمَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ وَاللَّفْظُ لِحُسَيْنٍ قَالَا حَدَّثَنَا وَکِيعٌ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حُرْمَةُ نِسَائِ الْمُجَاهِدِينَ عَلَی الْقَاعِدِينَ کَحُرْمَةِ أُمَّهَاتِهِمْ وَمَا مِنْ رَجُلٍ يَخْلُفُ فِي امْرَأَةِ رَجُلٍ مِنْ الْمُجَاهِدِينَ فَيَخُونُهُ فِيهَا إِلَّا وُقِفَ لَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَأَخَذَ مِنْ عَمَلِهِ مَا شَائَ فَمَا ظَنُّکُمْ
حسین بن حریث، محمود بن غیلان، وکیع، سفیان، علقمہ بن مرثد، حضرت سلیمان بن بریدہ اپنے والد ماجد سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا مجاہدین کی عورتیں گھر بیٹھنے والے(جہاد میں شریک نہ ہونے والوں) پر اس طریقہ سے حرام ہیں جس طریقہ سے ان کی مائیں اور اگر کوئی شخص مجاہدین کی خواتین کی نگرانی کرتے ہوئے خیانت (یعنی گناہ) کا ارتکاب کرے گا تو قیامت کے دن اس کو کھڑا کر دیا جائے گا اور مجاہد اس شخص کے اعمال میں سے جو دل چاہے وہ لے لے گا اب تمہاری کیا رائے ہے؟ (خوب غور کر لو)۔
It was narrated from Sulaiman bin Buraidah, from his father, that the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: “The sanctity of the wives of the MujahidIn to those who stay behind is like the sanctity of their mothers. If he takes on the responsibility of looking after his wife then betrays him, it will be said to him on the Day of Resurrection: ‘This one betrayed you with your wife, so take whatever you want of his good deeds.’ So what do you think?” (Sahih)