ابتدائے اسلام میں تین دن کے بعد قربانیوں کا گوشت کھانے کی ممانعت اور پھر اس حکم کے منسوخ ہونے اور پھر جب تک چاہئے قربانی کا گوشت کھاتے رہنے کے جواز کے بیان میں
راوی: زہیر بن حرب , معن بن عیسی , معاویہ بن صالح , ابوزاہریہ , جبیر بن نفیر , ثوبان
حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا مَعْنُ بْنُ عِيسَی حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ عَنْ أَبِي الزَّاهِرِيَّةِ عَنْ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ عَنْ ثَوْبَانَ قَالَ ذَبَحَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ضَحِيَّتَهُ ثُمَّ قَالَ يَا ثَوْبَانُ أَصْلِحْ لَحْمَ هَذِهِ فَلَمْ أَزَلْ أُطْعِمُهُ مِنْهَا حَتَّی قَدِمَ الْمَدِينَةَ
زہیر بن حرب، معن بن عیسی، معاویہ بن صالح، ابوزاہریہ، جبیر بن نفیر، حضرت ثوبان رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی قربانی ذبح فرمائی پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے ثوبان اس قربانی کے گوشت کو سنبھال کر رکھو ۔( حضرت ثوبان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں) کہ میں اس قربانی کے گوشت میں سے لگاتار مدینہ منورہ پہنچنے تک آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو گوشت کھلاتا رہا۔
Thauban reported that Allah's Messenger (way peace be upon him) slaughtered his sacrificial animal and then said: Thauban, make his meat usable (for journey), and I continuously served him that until he arrived in Medina.