جب عورت کو تین طلاقیں دے پھر وہ عدت گذارنے کے بعد دوسرے مرد سے نکاح کرلے اور وہ بغیر صحبت کئے اسے طلاق دے دے
راوی: عثمان بن ابی شیبہ , عبدہ , ہشام , عروہ , عائشہ
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ رِفَاعَةَ الْقُرَظِيَّ تَزَوَّجَ امْرَأَةً ثُمَّ طَلَّقَهَا فَتَزَوَّجَتْ آخَرَ فَأَتَتْ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَکَرَتْ لَهُ أَنَّهُ لَا يَأْتِيهَا وَأَنَّهُ لَيْسَ مَعَهُ إِلَّا مِثْلُ هُدْبَةٍ فَقَالَ لَا حَتَّی تَذُوقِي عُسَيْلَتَهُ وَيَذُوقَ عُسَيْلَتَکِ
عثمان بن ابی شیبہ، عبدہ، ہشام، عروہ، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کہتی ہیں کہ رفاعہ قرظی نے ایک عورت سے نکاح کیا پھر اس کو طلاق دے دی، تو اس نے دوسرے مرد سے نکاح کرلیا، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضرہو کر عرض کیا کہ اس کا شوہر اس کے پاس نہیں آتا اور وہ اس کے پاس سوائے کپڑے کے پھندنے کی طرح کے کوئی چیز نہیں ہے (نامرد ہے) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا نہیں تو پہلے شوہر کے پاس نہیں جاسکتی جب تک کہ اس تو اس سے اور وہ تجھ سے لطف اندوز نہ ہولے۔
Narrated 'Aisha:
Rifa'a Al-Qurazi married a lady and then divorced her whereupon she married another man. She came to the Prophet and said that her new husband did not approach her, and that he was completely impotent. The Prophet said (to her), "No (you cannot remarry your first husband) till you taste the second husband and he tastes you (i.e. till he consummates his marriage with you)."