سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ نکاح کا بیان ۔ حدیث 387

نگاہ نیچی رکھنے کا بیان

راوی: مسلم بن ابراہیم , ہشام ابوزبیر , جابر

حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَی امْرَأَةً فَدَخَلَ عَلَی زَيْنَبَ بِنْتِ جَحْشٍ فَقَضَی حَاجَتَهُ مِنْهَا ثُمَّ خَرَجَ إِلَی أَصْحَابِهِ فَقَالَ لَهُمْ إِنَّ الْمَرْأَةَ تُقْبِلُ فِي صُورَةِ شَيْطَانٍ فَمَنْ وَجَدَ مِنْ ذَلِکَ شَيْئًا فَلْيَأْتِ أَهْلَهُ فَإِنَّهُ يُضْمِرُ مَا فِي نَفْسِهِ

مسلم بن ابراہیم، ہشام ابوزبیر، حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک عورت کو دیکھا پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی بیوی زینب بنت جحش رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے پاس گئے اور ان سے اپنی ضرورت پوری کی اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے اصحاب کے پاس تشریف لائے اور فرمایا عورت شیطان کے روپ میں سامنے آتی ہے پس جس کے ساتھ اس طرح کی صورت پیش آئے تو اسے چاہیے کہ وہ اپنی بیوی کے پاس آئے (اور اس سے صحبت کرے) اس طرح اس کے دل میں جو وسوسہ ہوگا وہ نکل جائے گا

یہ حدیث شیئر کریں