سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ نکاح کا بیان ۔ حدیث 389

نگاہ نیچی رکھنے کا بیان

راوی: موسی بن اسماعیل , حماد , سہیل بن ابوصالح , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِکُلِّ ابْنِ آدَمَ حَظُّهُ مِنْ الزِّنَا بِهَذِهِ الْقِصَّةِ قَالَ وَالْيَدَانِ تَزْنِيَانِ فَزِنَاهُمَا الْبَطْشُ وَالرِّجْلَانِ تَزْنِيَانِ فَزِنَاهُمَا الْمَشْيُ وَالْفَمُ يَزْنِي فَزِنَاهُ الْقُبَلُ

موسی بن اسماعیل، حماد، سہیل بن ابوصالح، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہر آدمی کے لئے زنا کا ایک حصہ مقرر ہے اور دونوں ہاتھ بھی زنا کرتے ہیں اور انکا زنا پکڑنا ہے اور پاؤں بھی زنا کرتے ہیں اور انکا زنا چلنا ہے اور منہ بھی زنا کرتا ہے اور اس کا زنا بوسہ لینا ہے

یہ حدیث شیئر کریں