سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ نکاح کا بیان ۔ حدیث 394

کیا جنگ میں پکڑی ہوئی کافر قیدی عورتوں سے جماع جائز ہے

راوی: نفیل , محمد بن سلمہ , محمد بن اسحق یزید بن ابی حبیب , مرزوق , حنش , رافع بن ثابت انصاری ا

حَدَّثَنَا النُّفَيْلِيُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَقَ حَدَّثَنِي يَزِيدُ بْنُ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ أَبِي مَرْزُوقٍ عَنْ حَنَشٍ الصَّنْعَانِيِّ عَنْ رُوَيْفِعِ بْنِ ثَابِتٍ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ قَامَ فِينَا خَطِيبًا قَالَ أَمَا إِنِّي لَا أَقُولُ لَکُمْ إِلَّا مَا سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ يَوْمَ حُنَيْنٍ قَالَ لَا يَحِلُّ لِامْرِئٍ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ أَنْ يَسْقِيَ مَائَهُ زَرْعَ غَيْرِهِ يَعْنِي إِتْيَانَ الْحَبَالَی وَلَا يَحِلُّ لِامْرِئٍ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ أَنْ يَقَعَ عَلَی امْرَأَةٍ مِنْ السَّبْيِ حَتَّی يَسْتَبْرِئَهَا وَلَا يَحِلُّ لِامْرِئٍ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ أَنْ يَبِيعَ مَغْنَمًا حَتَّی يُقْسَمَ

نفیل، محمد بن سلمہ، محمد بن اسحاق یزید بن ابی حبیب، مرزوق، حنش، حضرت رافع بن ثابت انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ وہ ہمارے بیچ میں کھڑے ہوئے اور کہا کہ خبردار میں تم سے صرف وہی بات کہتا ہوں جو رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حنین کے دن فرمایا جو شخص اللہ پر اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتا ہو اس کے جائز نہیں ہے کہ وہ اپنا پانی دوسرے کے کھیت میں ڈالے یعنی حاملہ عورت سے جماع کرے اور جو شخص اللہ پر اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتا ہو اس کے لئے جائز نہیں کہ جنگ میں گرفتار شدہ عورتوں سے صحبت کرے جب تک کہ استبراء رحم نہ کرے (یعنی ایک حیض نہ آ جائے یا ایک ماہ نہ گزر جائے) اور جو شخص اللہ پر اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتا ہو اس کے لئے جائز نہیں کہ تقسیم سے پہلے مال غنیمت کو بیچے

Narrated Ruwayfi' ibn Thabit al-Ansari:
Should I tell you what I heard the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) say on the day of Hunayn: It is not lawful for a man who believes in Allah and the last day to water what another has sown with his water (meaning intercourse with women who are pregnant); it is not lawful for a man who believes in Allah and the Last Day to have intercourse with a captive woman till she is free from a menstrual course; and it is not lawful for a man who believes in Allah and the Last Day to sell spoil till it is divided.

یہ حدیث شیئر کریں