سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ نکاح کا بیان ۔ حدیث 395

کیا جنگ میں پکڑی ہوئی کافر قیدی عورتوں سے جماع جائز ہے

راوی: سعید بن منصور , ابومعاویہ , ابن اسحاق

حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ ابْنِ إِسْحَقَ بِهَذَا الْحَدِيثِ قَالَ حَتَّی يَسْتَبْرِئَهَا بِحَيْضَةٍ زَادَ فِيهِ بِحَيْضَةٍ وَهُوَ وَهْمٌ مِنْ أَبِي مُعَاوِيَةَ وَهُوَ صَحِيحٌ فِي حَدِيثِ أَبِي سَعِيدٍ زَادَ وَمَنْ کَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلَا يَرْکَبْ دَابَّةً مِنْ فَيْئِ الْمُسْلِمِينَ حَتَّی إِذَا أَعْجَفَهَا رَدَّهَا فِيهِ وَمَنْ کَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلَا يَلْبَسْ ثَوْبًا مِنْ فَيْئِ الْمُسْلِمِينَ حَتَّی إِذَا أَخْلَقَهُ رَدَّهُ فِيهِ قَالَ أَبُو دَاوُد الْحَيْضَةُ لَيْسَتْ بِمَحْفُوظَةٍ وَهُوَ وَهْمٌ مِنْ أَبِي مُعَاوِيَةَ

سعید بن منصور، ابومعاویہ، ابن اسحاق سے بھی اسی طرح مروی ہے کہ جب تک ایک حیض سے استبراء رحم نہ کرے اور یہ بھی زیادہ کیا ہے کہ جو شخص اللہ پر اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتا ہو وہ مال غنیمت کے جانور پر چڑھ کر اس کو دبلا کر کے واپس نہ کرے اور جو شخص اللہ پر اور قیامت کے دن پر ایمان لایا ہو وہ مال غنیمت کا کوئی کپڑا پہن کر پرانا کر کے واپس نہ کرے ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ کہ الحیضہ کی زیادتی غیر محفوظ ہے (اور یہ ابومعاویہ کا وہم ہے)

یہ حدیث شیئر کریں