سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ نکاح کا بیان ۔ حدیث 397

نکاح کے مختلف مسائل کا بیان

راوی: محمد بن عیسی , جریر , منصور , سالم بن ابی جعد , کریب , عبداللہ بن عباس ا

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَی حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ عَنْ کُرَيْبٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَوْ أَنَّ أَحَدَکُمْ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَأْتِيَ أَهْلَهُ قَالَ بِسْمِ اللَّهِ اللَّهُمَّ جَنِّبْنَا الشَّيْطَانَ وَجَنِّبْ الشَّيْطَانَ مَا رَزَقْتَنَا ثُمَّ قُدِّرَ أَنْ يَکُونَ بَيْنَهُمَا وَلَدٌ فِي ذَلِکَ لَمْ يَضُرَّهُ شَيْطَانٌ أَبَدًا

محمد بن عیسی، جریر، منصور، سالم بن ابی جعد، کریب، حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تم میں سے کوئی شخص جب اپنی بیوی سے صحبت کرنے کا ارادہ کرے تو کہے شروع اللہ کے نام سے اے اللہ تو ہم کو شیطان سے دور رکھ اور شیطان کو اس چیز سے دور رکھ جو تو ہم کو عطا فرمائے (یعنی اولاد) (تو اللہ تعالیٰ اس دعا کی برکت سے) اگر ان کے یہاں بچہ پیدا ہوگا تو شیطان اس کو کبھی نقصان نہ پہنچا سکے گا۔

یہ حدیث شیئر کریں