نکاح کے مختلف مسائل کا بیان
راوی: ابن بشار , عبدالرحمن , سفیان , محمد بن منکدر
حَدَّثَنَا ابْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْکَدِرِ قَالَ سَمِعْتُ جَابِرًا يَقُولُ إِنَّ الْيَهُودَ يَقُولُونَ إِذَا جَامَعَ الرَّجُلُ أَهْلَهُ فِي فَرْجِهَا مِنْ وَرَائِهَا کَانَ وَلَدُهُ أَحْوَلَ فَأَنْزَلَ اللَّهُ سُبْحَانَهُ وَتَعَالَی نِسَاؤُکُمْ حَرْثٌ لَکُمْ فَأْتُوا حَرْثَکُمْ أَنَّی شِئْتُمْ
ابن بشار، عبدالرحمن، سفیان، محمد بن منکدر سے روایت ہے کہ میں نے حضرت جابر سے سنا کہ یہودی کہا کرتے تھے کہ اگر آدمی پیچھے کے رخ جماع کرتا ہے تو اس کا بچہ بھینگا پیدا ہوتا ہے (تو اس کی تردید میں) اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی (ترجمہ) تمہاری کھیتیاں ہیں پس اپنی کھیتیوں میں جس طرف چاہو آؤ۔