نکاح کے مختلف مسائل کا بیان
راوی: عبدالعزیز , بن یحیی , محمد , ابن سلمہ , محمد بن اسحق , ابان بن صالح , مجاہد , ابن عباس
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ يَحْيَی أَبُو الْأَصْبَغِ حَدَّثَنِي مُحَمَّدٌ يَعْنِي ابْنَ سَلَمَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَقَ عَنْ أَبَانَ بْنِ صَالِحٍ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ إِنَّ ابْنَ عُمَرَ وَاللَّهُ يَغْفِرُ لَهُ أَوْهَمَ إِنَّمَا کَانَ هَذَا الْحَيُّ مِنْ الْأَنْصَارِ وَهُمْ أَهْلُ وَثَنٍ مَعَ هَذَا الْحَيِّ مِنْ يَهُودَ وَهُمْ أَهْلُ کِتَابٍ وَکَانُوا يَرَوْنَ لَهُمْ فَضْلًا عَلَيْهِمْ فِي الْعِلْمِ فَکَانُوا يَقْتَدُونَ بِکَثِيرٍ مِنْ فِعْلِهِمْ وَکَانَ مِنْ أَمْرِ أَهْلِ الْکِتَابِ أَنْ لَا يَأْتُوا النِّسَائَ إِلَّا عَلَی حَرْفٍ وَذَلِکَ أَسْتَرُ مَا تَکُونُ الْمَرْأَةُ فَکَانَ هَذَا الْحَيُّ مِنْ الْأَنْصَارِ قَدْ أَخَذُوا بِذَلِکَ مِنْ فِعْلِهِمْ وَکَانَ هَذَا الْحَيُّ مِنْ قُرَيْشٍ يَشْرَحُونَ النِّسَائَ شَرْحًا مُنْکَرًا وَيَتَلَذَّذُونَ مِنْهُنَّ مُقْبِلَاتٍ وَمُدْبِرَاتٍ وَمُسْتَلْقِيَاتٍ فَلَمَّا قَدِمَ الْمُهَاجِرُونَ الْمَدِينَةَ تَزَوَّجَ رَجُلٌ مِنْهُمْ امْرَأَةً مِنْ الْأَنْصَارِ فَذَهَبَ يَصْنَعُ بِهَا ذَلِکَ فَأَنْکَرَتْهُ عَلَيْهِ وَقَالَتْ إِنَّمَا کُنَّا نُؤْتَی عَلَی حَرْفٍ فَاصْنَعْ ذَلِکَ وَإِلَّا فَاجْتَنِبْنِي حَتَّی شَرِيَ أَمْرُهُمَا فَبَلَغَ ذَلِکَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ نِسَاؤُکُمْ حَرْثٌ لَکُمْ فَأْتُوا حَرْثَکُمْ أَنَّی شِئْتُمْ أَيْ مُقْبِلَاتٍ وَمُدْبِرَاتٍ وَمُسْتَلْقِيَاتٍ يَعْنِي بِذَلِکَ مَوْضِعَ الْوَلَدِ
عبدالعزیز، بن یحیی، محمد، ابن سلمہ، محمد بن اسحاق ، ابان بن صالح، مجاہد، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ اللہ تعالیٰ ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو معاف فرمائے (ان کو اس آیت کے سمجھنے میں) وہم ہوا ہے اصل قصہ یہ ہے کہ انصاری کا ایک بت پرست قبیلہ یہودیوں کے ساتھ رہتا تھا یہودی اہل کتاب تھے اور انصاری قبیلہ والے ان کو علم میں اپنے سے زیادہ جان کر اکثر معاملات میں ان کی پیروی کرتے تھے اہل کتاب (یہود) کا طریقہ تھا کہ وہ اپنی عورتوں سے صرف ایک ہیئت پر جماع کرتے تھے (یعنی چت لیٹا کر) اور یہ حالت عورت کے لئے زیادہ ستر کی ہوتی ہے پس انصار کا یہ قبیلہ اس بات میں بھی یہود کی پیروی کرتا تھا اور قبیلہ قریش کے لوگ اپنی بیویوں کو طرح طرح سے برہنہ کرتے تھے اور مختلف طریقوں سے جماع کی لذت اٹھاتے تھے کبھی آگے سے کبھی پیچھے سے اور کبھی چت لٹا کر جب مہاجرین (قریش کے لوگ) مدینہ میں آئے تو ان میں سے ایک شخص نے ایک انصاری عورت سے نکاح کیا اور اپنے طریقہ کے مطابق اس سے جماع کرنا چاہا تو اس نے انکار کر دیا اور بولی کہ ہمارے ہاں صرف ایک ہی طریقہ پر جماع کیا جاتا ہے پس تو بھی اسی طریقہ پر کر یا پھر مجھ سے علیحد گی اختیار کر لے۔ یہاں تک کہ ان کا معاملہ بہت بڑھ گیا اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تک پہنچ گیا تب اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی (نِسَا ؤُكُمْ حَرْثٌ لَّكُمْ فَاْتُوْا حَرْثَكُمْ اَنّٰى شِئْتُمْ ) 2۔ البقرۃ : 223) یعنی تمہاری بیویاں تمہاری کھیتی ہیں پس اپنی کھیتی میں جس طرف سے چاہو آؤ یعنی سامنے پیچھے سے چت لٹا کریعنی (دخول اسی مقام میں کرو) جہاں سے بچہ پیدا ہوتا ہے (اور وہ فرج ہے نہ کہ دبر)
Narrated Abdullah Ibn Abbas:
Ibn Umar misunderstood (the Qur'anic verse, "So come to your tilth however you will")–may Allah forgive him. The fact is that this clan of the Ansar, who were idolaters, lived in the company of the Jews who were the people of the Book. They (the Ansar) accepted their superiority over themselves in respect of knowledge, and they followed most of their actions. The people of the Book (i.e. the Jews) used to have intercourse with their women on one side alone (i.e. lying on their backs). This was the most concealing position for (the vagina of) the women. This clan of the Ansar adopted this practice from them. But this tribe of the Quraysh used to uncover their women completely, and seek pleasure with them from in front and behind and laying them on their backs.
When the muhajirun (the immigrants) came to Medina, a man married a woman of the Ansar. He began to do the same kind of action with her, but she disliked it, and said to him: We were approached on one side (i.e. lying on the back); do it so, otherwise keep away from me. This matter of theirs spread widely, and it reached the Apostle of Allah (peace_be_upon_him).
So Allah, the Exalted, sent down the Qur'anic verse: "Your wives are a tilth to you, so come to your tilth however you will," i.e. from in front, from behind or lying on the back. But this verse meant the place of the delivery of the child, i.e. the vagina.