سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ طلاق کا بیان ۔ حدیث 422

تین طلاقوں کے بعد رجعت نہیں ہو سکتی

راوی: بشر بن ہلال , جعفر بن سلیمان , یزید , مطرف بن عبداللہ

حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ هِلَالٍ أَنَّ جَعْفَرَ بْنَ سُلَيْمَانَ حَدَّثَهُمْ عَنْ يَزِيدَ الرِّشْکِ عَنْ مُطَرِّفِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ عِمْرَانَ بْنَ حُصَيْنٍ سُئِلَ عَنْ الرَّجُلِ يُطَلِّقُ امْرَأَتَهُ ثُمَّ يَقَعُ بِهَا وَلَمْ يُشْهِدْ عَلَی طَلَاقِهَا وَلَا عَلَی رَجْعَتِهَا فَقَالَ طَلَّقْتَ لِغَيْرِ سُنَّةٍ وَرَاجَعْتَ لِغَيْرِ سُنَّةٍ أَشْهِدْ عَلَی طَلَاقِهَا وَعَلَی رَجْعَتِهَا وَلَا تَعُدْ

بشر بن ہلال، جعفر بن سلیمان، یزید، حضرت مطرف بن عبداللہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے حضرت عمر ان بن حسین سے پوچھا کہ ایک شخص اپنی بیوی کو طلاق (رجعی) دیتا ہے اور پھر (رجوع کی خاطر) اس سے صحبت کرتا ہے لیکن نہ تو کسی کو طلاق پر گواہ بناتا ہے اور نہ رجعت پر (تو ایسے شخص کے لئے کیا حکم ہے؟) انہوں نے فرمایا تو نے طلاق بھی سنت کے خلاف دی اور رجعت بھی سنت کے خلاف کی (جب طلاق دے تو) طلاق پر گواہ بنا اور (جب رجعت کرے تو) رجعت پر گواہ بنا اور آئندہ ایسا نہ کرنا (یعنی گواہ کے بغیر نہ طلاق دینا اور نہ رجعت کرنا)

Narrated Imran ibn Husayn:
Mutarrif ibn Abdullah reported:Imran ibn Husayn was asked about a person who divorces his wife, and then has intercourse with her, but he does not call any witness to her divorce nor to her restoration. He said: You divorced against the sunnah and took her back against the sunnah. Call someone to bear witness to her divorce, and to her return in marriage, and do not repeat it.

یہ حدیث شیئر کریں