قرض کے بارے میں شدید وعید
راوی: حمید بن مسعدہ , خالد بن حارث , سعید , قتادہ , سالم بن ابی جعد , معدان بن ابی طلحہ , رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے آزاد کردہ غلام ثوبان
حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ عَنْ مَعْدَانَ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ عَنْ ثَوْبَانَ مَوْلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ مَنْ فَارَقَ الرُّوحُ الْجَسَدَ وَهُوَ بَرِيئٌ مِنْ ثَلَاثٍ دَخَلَ الْجَنَّةَ مِنْ الْکِبْرِ وَالْغُلُولِ وَالدَّيْنِ
حمید بن مسعدہ، خالد بن حارث، سعید، قتادہ، سالم بن ابی جعد، معدان بن ابی طلحہ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے آزاد کردہ غلام حضرت ثوبان سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس کی روح اس کے جسم سے ایسی حالت میں جدا ہو کہ وہ تین باتوں سے بری ہو تو وہ جنت میں داخل ہوگا تکبر سے اور مال غنیمت (اور دیگر اموال اجتماعیہ) میں خیانت سے اور قرضہ سے۔
It was narrated from Thawban, the freed slave of the Messenger of Allah, that the Messenger of Allah said: "Anyone whose soul leaves his body and he is free of three things, will enter Paradise: Arrogance, stealing from the spoils of war, and debt."