نکاح سے پہلے طلاق دینے کا بیان
راوی: مسلم بن ابراہیم , ہشام ابن صباح , عبدالعزیز بن عبدالصمد , عبداللہ بن عمرو بن العاص
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ ح و حَدَّثَنَا ابْنُ الصَّبَّاحِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ قَالَا حَدَّثَنَا مَطَرٌ الْوَرَّاقُ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا طَلَاقَ إِلَّا فِيمَا تَمْلِکُ وَلَا عِتْقَ إِلَّا فِيمَا تَمْلِکُ وَلَا بَيْعَ إِلَّا فِيمَا تَمْلِکُ زَادَ ابْنُ الصَّبَّاحِ وَلَا وَفَائَ نَذْرٍ إِلَّا فِيمَا تَمْلِکُ
مسلم بن ابراہیم، ہشام ابن صباح، عبدالعزیز بن عبدالصمد، حضرت عبداللہ بن عمرو بن العاص سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا طلاق نہیں ہے مگر جس کا تو مالک ہے اور آزاد کرنا نہیں ہے مگر جس کا تو مالک ہے اور بیع نہیں ہے مگر جس کا تو مالک ہے ابن الصباح نے یہ اضافہ نقل کیا ہے کہ نذر کا پورا کرنا نہیں ہے مگر جس کا تو مالک ہے۔
Narrated Abdullah ibn Amr ibn al-'As:
The Prophet (peace_be_upon_him) said: There is no divorce except in what you possess; there is no possession, there is no sale transaction till you possess. The narrator Ibn as-Sabbah added: There is no fulfilling a vow till you possess.