عورت کا اپنے شوہر کے گھر میں کام کرنے کا بیان
راوی: مسدد , یحیی , شعبہ , حکم ابن ابی لیلی , علی
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ شُعْبَةَ قَالَ حَدَّثَنِي الْحَکَمُ عَنْ ابْنِ أَبِي لَيْلَی حَدَّثَنَا عَلِيٌّ أَنَّ فَاطِمَةَ عَلَيْهِمَا السَّلَام أَتَتْ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَشْکُو إِلَيْهِ مَا تَلْقَی فِي يَدِهَا مِنْ الرَّحَی وَبَلَغَهَا أَنَّهُ جَائَهُ رَقِيقٌ فَلَمْ تُصَادِفْهُ فَذَکَرَتْ ذَلِکَ لِعَائِشَةَ فَلَمَّا جَائَ أَخْبَرَتْهُ عَائِشَةُ قَالَ فَجَائَنَا وَقَدْ أَخَذْنَا مَضَاجِعَنَا فَذَهَبْنَا نَقُومُ فَقَالَ عَلَی مَکَانِکُمَا فَجَائَ فَقَعَدَ بَيْنِي وَبَيْنَهَا حَتَّی وَجَدْتُ بَرْدَ قَدَمَيْهِ عَلَی بَطْنِي فَقَالَ أَلَا أَدُلُّکُمَا عَلَی خَيْرٍ مِمَّا سَأَلْتُمَا إِذَا أَخَذْتُمَا مَضَاجِعَکُمَا أَوْ أَوَيْتُمَا إِلَی فِرَاشِکُمَا فَسَبِّحَا ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ وَاحْمَدَا ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ وَکَبِّرَا أَرْبَعًا وَثَلَاثِينَ فَهُوَ خَيْرٌ لَکُمَا مِنْ خَادِمٍ
مسدد، یحیی، شعبہ، حکم ابن ابی لیلی، حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں جو چکی چلاچلا کر ہاتھوں میں چھالے پڑگئے تھے، اس کی شکایت کرنے آئیں، ان کو معلوم ہوا تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس غلام آئے ہیں، لیکن آپ سے ملاقات نہیں ہوئی تو انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے بیان کیا، حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا بیان ہے کہ آپ ہمارے پاس آئے، اس حال میں کہ ہم سونے کے لئے بستر پر جاچکے تھے، ہم نے اٹھنا چاہا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اپنی جگہ پر رہو، آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور میرے اور حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے درمیان بیٹھ گئے، یہاں تک کہ میں نے اپنے پیٹ پر آپ کے دونوں پاؤں کی ٹھنڈک محسوس کی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں تم دونوں کو اس سے بہتر چیز نہ بتا دوں، جو تم نے مجھ سے مانگی ہے، جب تم اپنے بستر پر جاؤ تو 33 بار سبحان اللہ کہو اور 33 بار الحمدللہ کہو اور 34 بار اللہ اکبر کہو، یہ تم دونوں کے لئے خادم سے بہتر ہے۔
Narrated Ali:
Fatima went to the Prophet complaining about the bad effect of the stone hand-mill on her hand. She heard that the Prophet had received a few slave girls. But (when she came there) she did not find him, so she mentioned her problem to 'Aisha. When the Prophet came, 'Aisha informed him about that. 'Ali added, "So the Prophet came to us when we had gone to bed. We wanted to get up (on his arrival) but he said, 'Stay where you are." Then he came and sat between me and her and I felt the coldness of his feet on my abdomen. He said, "Shall I direct you to something better than what you have requested? When you go to bed say 'Subhan Allah' thirty-three times, 'Alhamdulillah' thirty three times, and Allahu Akbar' thirty four times, for that is better for you than a servant."