ایسا فتنہ جس میں بیٹھا رہنے والا کھڑے ہونے والے سے بہتر ہوگا
راوی: قتیبہ , لیث , عیاش بن عباس , بکیربن عبداللہ بن اشج , بسر بن سعید , سعد بن ابی وقاص
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ عَيَّاشِ بْنِ عَبَّاسٍ عَنْ بُکَيْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْأَشَجِّ عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ أَنَّ سَعْدَ بْنَ أَبِي وَقَّاصٍ قَالَ عِنْدَ فِتْنَةِ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ أَشْهَدُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّهَا سَتَکُونُ فِتْنَةٌ الْقَاعِدُ فِيهَا خَيْرٌ مِنْ الْقَائِمِ وَالْقَائِمُ خَيْرٌ مِنْ الْمَاشِي وَالْمَاشِي خَيْرٌ مِنْ السَّاعِي قَالَ أَفَرَأَيْتَ إِنْ دَخَلَ عَلَيَّ بَيْتِي وَبَسَطَ يَدَهُ إِلَيَّ لِيَقْتُلَنِي قَالَ کُنْ کَابْنِ آدَمَ قَالَ أَبُو عِيسَی وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَخَبَّابِ بْنِ الْأَرَتِّ وَأَبِي بَکْرَةَ وَابْنِ مَسْعُودٍ وَأَبِي وَاقِدٍ وَأَبِي مُوسَی وَخَرَشَةَ وَهَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ وَرَوَی بَعْضُهُمْ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ اللَّيْثِ بْنِ سَعْدٍ وَزَادَ فِي هَذَا الْإِسْنَادِ رَجُلًا قَالَ أَبُو عِيسَی وَقَدْ رُوِيَ هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ سَعْدٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ غَيْرِ هَذَا الْوَجْهِ
قتیبہ، لیث، عیاش بن عباس، بکیربن عبداللہ بن اشج، حضرت بسر بن سعید، سعد بن ابی وقاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے نقل کرتے ہیں کہ سعد بن ابی وقاص نے عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے خلاف فتنہ کے موقع پر کہا میں گواہی دیتا ہوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا عنقریب ایک فتنہ بپا ہوگا جس میں بیٹھنے والا کھڑے ہونے والے سے، کھڑا ہونے والا چلنے والے سے اور چلنے والا دوڑنے والے سے بہتر ہوگا کسی نے پوچھا بتائیے اگر کوئی میرے گھر میں داخل ہو اور مجھے قتل کرنے لگے تو میں کیا کروں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تو آدم کے بیٹے ہابیل کی طرح ہو جاؤ اس باب میں حضرت ابوہریرہ، خباب بن ارت، ابوبکر، ابن مسعود، ابوواقد، ابوموسی اور خرشہ سے بھی احادیث منقول ہیں یہ حدیث حسن ہے اور بعض راوی اسے لیث بن سعد سے نقل کرتے ہوئے ایک راوی کا اضافہ کرتے ہیں پھر یہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بواسطہ سعد کئی سندوں سے منقول ہے
Busr ibn Sa’eed reported on the authorityof Sayyidina Sa’d ibn Waqqas (RA) that Sayyid ma Uthman ibn Affan (RA) bore testimony that Allah’s Messenger said concerning trial, “There will come a trial when the sitter during it will be better than one who is standing. He who keeps standing will be better than he who walks while the walker will be better than the runner.’ He asked, “What should I do if anyone intrudes into my home and raises his hand over me to kill me?” He said, “Be like the son of Adam.” (Habil was killed at the hands of his brother).
[Muslim 2887, Ahmed 20434]
——————————————————————————–