روغن قیر ملے ہوئے برتن تونبے سبز گھڑے اور لکڑی کے برتن میں نبیذ بنانے کی ممانعت اور اس حکم کے منسوخ ہونے کے بیان میں
راوی: محمد بن حاتم , بہز , وہیب , عبداللہ بن طاؤس , ابن عمر
و حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ حَدَّثَنَا بَهْزٌ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْ الْجَرِّ وَالدُّبَّائِ
محمد بن حاتم، بہز، وہیب، عبداللہ بن طاؤس، حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے گھڑے اور تونبے کے استعمال سے منع فرمایا (خاص گھڑا جو شراب کے لئے استعمال ہوتا ہے اس سے منع فرمایا)
Ibn 'Umar reported that Allah's Messenger (may peace be upon him) forbade (the preparation) of Nabidh in a green pitcher (besmeared with pitch) and in varnished jar.