سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ طلاق کا بیان ۔ حدیث 453

ظہار کا بیان

راوی: ابن سرح ابن وہب , ابن لہیعہ , عمرو بن حارث , بکیر بن اشج , سلیمان بن یسار

حَدَّثَنَا ابْنُ السَّرْحِ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي ابْنُ لَهِيعَةَ وَعَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ عَنْ بُکَيْرِ بْنِ الْأَشَجِّ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ بِهَذَا الْخَبَرِ قَالَ فَأُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِتَمْرٍ فَأَعْطَاهُ إِيَّاهُ وَهُوَ قَرِيبٌ مِنْ خَمْسَةِ عَشَرَ صَاعًا قَالَ تَصَدَّقْ بِهَذَا قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ عَلَی أَفْقَرَ مِنِّي وَمِنْ أَهْلِي فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کُلْهُ أَنْتَ وَأَهْلُکَ

ابن سرح ابن وہب، ابن لہیعہ، عمرو بن حارث، بکیر بن اشج، حضرت سلیمان بن یسار سے یہی حدیث مروی ہے اس میں یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس کچھ کھجوریں آئیں جو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو دیدیں جو پندرہ صاع کے قریب ہوں گی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اس کو صدقہ کر دے اس نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیا میں اس کو دوں جو مجھ سے اور میرے گھر والوں سے بھی زیادہ غریب ہو؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اچھا تو پھر یہ کھجوریں تو کھا اور تیرے گھر والے کھائیں

یہ حدیث شیئر کریں