غیر کنواری عورت سے اس کے نکاح سے متعلق اجازت حاصل کرنا
راوی: محمد بن منصور , سفیان , زیاد بن سعد , عبداللہ بن فضل , نافع بن جبیر , ابن عباس , ابوہریرہ
أَخْبَرَنَا يَحْيَی بْنُ دُرُسْتَ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْمَعِيلَ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی أَنَّ أَبَا سَلَمَةَ حَدَّثَهُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا تُنْکَحُ الثَّيِّبُ حَتَّی تُسْتَأْذَنَ وَلَا تُنْکَحُ الْبِکْرُ حَتَّی تُسْتَأْمَرَ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ کَيْفَ إِذْنُهَا قَالَ إِذْنُهَا أَنْ تَسْکُتَ
یحیی بن درست، ابواسماعیل، یحیی، اباسلمہ، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ثیبہ (یعنی جس کا پہلے نکاح ہو کر شوہر سے خلوت ہوگئی ہو) اس کی منظوری اور اجازت کے بغیر نہیں کرنا چاہیے اور نہ ہی کسی کنواری لڑکی سے اجازت کے بغیر نکاح کیا جائے۔ حضرات صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کنواری لڑکی سے کس طریقہ سے اجازت حاصل کرنا چاہیے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اس کی اجازت اور منظوری اس کا خاموش رہنا ہے۔
It was narrated from ‘Aishah that the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: “Seek the permission of women with regard to marriage.” It was said: “What if a virgin is too shy and remains silent?” He said: “That is her permission.” (Sahih)