ہر مرنے والا پیشمان ہوتا ہے
راوی:
وعنه قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم ما من أحد يموت إلا ندم . قالوا وما ندامته يا رسول الله ؟ قال إن كان محسنا ندم أن لا يكون ازداد وإن كان مسيئا ندم أن لا يكون نزع . رواه الترمذي .
" اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ایسا کوئی شخص نہیں ہے جو مرے اور پشیمان نہ ہو ( یعنی ہر مرنے والا بہر صورت پشیمان ہوتا ہے ، پس قبل اس کے کہ موت آئے ، اپنی زندگی کو غنیمت جانو اور مرنے سے پہلے زیادہ سے زیادہ اچھے کام کر لو ) صحابہ کرام نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ!ندامت وپیشمانی کا سبب کیا ہوتا ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " اگر وہ ( مرنے والا ) نیکو کار ہوتا ہے تو اس لئے پشیمان ہوتا ہے کہ اس نے زیادہ سے زیادہ نیکی کیوں نہیں کی اور اگر وہ بدکار ہوتا ہے تو اس لئے پشیمان ہوتا ہے کہ اس نے اپنے آپ کو برائی سے کیوں نہیں روکا ۔ " ( ترمذی)