جو شخص مسلمان ہو اور اس کے پاس چار سے زائد بیویاں موجود ہوں تو وہ کیا کرے؟
راوی: یحیی بن معین , وہب بن جریر , یحیی بن ایوب , یزید بن ابوحبیب , ابووہب , ضحاک بن فیروز
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ مَعِينٍ حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ سَمِعْتُ يَحْيَی بْنَ أَيُّوبَ يُحَدِّثُ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ أَبِي وَهْبٍ الْجَيْشَانِيِّ عَنْ الضَّحَّاکِ بْنِ فَيْرُوزَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي أَسْلَمْتُ وَتَحْتِي أُخْتَانِ قَالَ طَلِّقْ أَيَّتَهُمَا شِئْتَ
یحیی بن معین، وہب بن جریر، یحیی بن ایوب، یزید بن ابوحبیب، ابووہب، ضحاک بن فیروز نے اپنے والد سے روایت کیا ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں مسلمان ہو گیا ہوں اور میرے نکاح میں دو سگی بہنیں ہیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ان میں سے ایک کو تو طلاق دیدے جس کو تو چاہے۔
Narrated Fayruz ad-Daylami al-Yamani:
I said: Apostle of Allah, I have embraced Islam and two sisters are my wives. He said: Divorce any one of them you wish.