کھیت اور باغ میں پانی لینا اور پانی روکنے کی مقدار
راوی: ابومغلس , فضیل بن سلیمان , موسیٰ بن عقبہ , اسحق بن یحییٰ بن ولید , عبادہ بن صامت
حَدَّثَنَا أَبُو الْمُغَلِّسِ حَدَّثَنَا فُضَيْلُ بْنُ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ عُقْبَةَ عَنْ إِسْحَقَ بْنِ يَحْيَی بْنِ الْوَلِيدِ عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَضَی فِي شُرْبِ النَّخْلِ مِنْ السَّيْلِ أَنَّ الْأَعْلَی فَالْأَعْلَی يَشْرَبُ قَبْلَ الْأَسْفَلِ وَيُتْرَکُ الْمَائُ إِلَی الْکَعْبَيْنِ ثُمَّ يُرْسَلُ الْمَائُ إِلَی الْأَسْفَلِ الَّذِي يَلِيهِ وَکَذَلِکَ حَتَّی تَنْقَضِيَ الْحَوَائِطُ أَوْ يَفْنَی الْمَائُ
ابومغلس، فضیل بن سلیمان، موسیٰ بن عقبہ، اسحاق بن یحییٰ بن ولید، حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے نالے سے کھجور کے درختوں کو سینچنے میں یہ فیصلہ فرمایا اوپر والا پہلے سینچنے پھر نیچے والا سینچنے اور اوپر تک پانی بھر لے پھر اپنے بعد والے کے لئے چھوڑ دے اور یہ سلسلہ چلتا رہے یہاں تک کہ سب باغ سیراب ہو جائیں یا پانی ختم ہو جائے۔
It was narrated from "Ubadah bin Samit that the Messenger of Allah ruled concerning the irrigation of palm trees from streams, that the higher ground should be irrigated before the lower, and that the water should be allowed to reach the ankles, then released to flow the nearest lower ground, and so on, until all the fields were watered or until the water ran out.