اپنے سامنے سے کھانے کا بیان اور انس رضی اللہ عنہ نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ کا نام لو اور ہر شخص کو اپنے آگے سے کھانا چاہئے
راوی: عبداللہ بن یوسف , مالک , وہب بن کیسان , ابونعیم
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ وَهْبِ بْنِ کَيْسَانَ أَبِي نُعَيْمٍ قَالَ أُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِطَعَامٍ وَمَعَهُ رَبِيبُهُ عُمَرُ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ فَقَالَ سَمِّ اللَّهَ وَکُلْ مِمَّا يَلِيکَ
عبداللہ بن یوسف، مالک، وہب بن کیسان، ابونعیم کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کھانا لایا گیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ربیب عمر بن ابی سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ موجود تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ کا نام لے (بسم اللہ پڑھ اور) اپنے آگے سے کھا۔
Narrated Wahb bin Kaisan Abi Nu'aim:
A meal was brought to Allah's Apostle while his step-son, 'Umar bin Abi Salama was with him. Allah's Apostle said to him, "Mention the Name of Allah and eat of the dish what is nearer to you."