صحیح مسلم ۔ جلد سوم ۔ پینے کی چیزوں کا بیان ۔ حدیث 719

اس بات کے بیان میں کہ ہر نشہ والی چیز خمر ہے اور ہر ایک خمر حرام ہے ۔

راوی: اسحاق بن ابرہیم , محمد بن احمد بن ابی خلف , زکریا , ابن عدی , عبیداللہ , ابن عمر زید بن ابی انیسہ , سعید بن ابوبردہ , ابوموسی

و حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَمُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي خَلَفٍ وَاللَّفْظُ لِابْنِ أَبِي خَلَفٍ قَالَا حَدَّثَنَا زَکَرِيَّائُ بْنُ عَدِيٍّ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ وَهُوَ ابْنُ عَمْرٍو عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ حَدَّثَنَا أَبُو بُرْدَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمُعَاذًا إِلَی الْيَمَنِ فَقَالَ ادْعُوَا النَّاسَ وَبَشِّرَا وَلَا تُنَفِّرَا وَيَسِّرَا وَلَا تُعَسِّرَا قَالَ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَفْتِنَا فِي شَرَابَيْنِ کُنَّا نَصْنَعُهُمَا بِالْيَمَنِ الْبِتْعُ وَهُوَ مِنْ الْعَسَلِ يُنْبَذُ حَتَّی يَشْتَدَّ وَالْمِزْرُ وَهُوَ مِنْ الذُّرَةِ وَالشَّعِيرِ يُنْبَذُ حَتَّی يَشْتَدَّ قَالَ وَکَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ أُعْطِيَ جَوَامِعَ الْکَلِمِ بِخَوَاتِمِهِ فَقَالَ أَنْهَی عَنْ کُلِّ مُسْکِرٍ أَسْکَرَ عَنْ الصَّلَاةِ

اسحاق بن ابرہیم، محمد بن احمد بن ابی خلف، زکریا، ابن عدی، عبیداللہ، ابن عمر زید بن ابی انیسہ، سعید بن ابوبردہ، حضرت ابوموسی رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اور حضرت معاذ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو علاقہ یمن کی طرف بھیجا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا لوگوں کو اسلام کی طرف بلانا اور ان کو خوش رکھنا اور ان کو نفرت نہ دلانا اور آسانی کرنا اور مشقت میں نہ ڈالنا حضرت ابوموسی رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں دو شرابوں کے بارے میں فتوی جاری فرمائیں جو ہم یمن میں بنایا کرتے تھے ایک شراب تو بتع ہے اور وہ شہد سے تیار کی جاتی ہے یہاں تک کہ اس میں جھاگ پیدا ہو جائے اور وہ گاڑھی ہو جائے اور ایک شراب جو پانی میں بھگو کر بنائی جاتی ہے یہاں تک کہ وہ سخت ہو جائے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جوامع الکلم اپنے کمال کے ساتھ عطا فرمائے گئے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر اس نشہ والی چیز سے منع فرمایا کہ جو نماز سے غافل کر دے۔

Abu Burda reported on the authority of his father: Allah's Messenger (may peace be upon him) sent me and Mu'adh to Yemen saying: Call people (to the path of righteousness) and give good tidings to the (people), and do not repel them, make things easy for them and do not make things difficult. I (Burda) said: Allah's Messenger, give us a religious verdict about two kinds of drinks which we prepare in Yemen. One is Bit' which is prepared from honey; it is a fermented Nabidh and is strong and turns into wine, and (the second is) Mizr which is prepared from millet and barley. Thereupon, Allah's Messenger (may peace be upon him), who had been gifted with the most eloquent and pithy expressions, said: I forbid you from every intoxicant that keeps you away from prayer.

یہ حدیث شیئر کریں