صحیح مسلم ۔ جلد سوم ۔ پینے کی چیزوں کا بیان ۔ حدیث 721

اس بات کے بیان میں کہ ہر نشہ والی چیز خمر ہے اور ہر ایک خمر حرام ہے ۔

راوی: ابوربیع عتکی , ابوکامل , حماد بن زید , ایوب , نافع , ابن عمر

حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ الْعَتَکِيُّ وَأَبُو کَامِلٍ قَالَا حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کُلُّ مُسْکِرٍ خَمْرٌ وَکُلُّ مُسْکِرٍ حَرَامٌ وَمَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ فِي الدُّنْيَا فَمَاتَ وَهُوَ يُدْمِنُهَا لَمْ يَتُبْ لَمْ يَشْرَبْهَا فِي الْآخِرَةِ

ابوربیع عتکی، ابوکامل، حماد بن زید، ایوب، نافع، ابن عمر، حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہر نشہ والی چیز خمر ہے اور ہر نشہ والی چیز حرام ہے اور جس آدمی نے دنیا میں شراب پی اور وہ اس حال میں مر گیا کہ وہ شراب میں مست تھا اور توبہ نہیں کی تو وہ آدمی آخرت میں شراب نہیں پیئے گا۔ (یعنی اس آدمی کو اللہ تعالیٰ جنت کی شراب طہور سے محروم رکھیں گے)۔

Ibn 'Umar reported Allah's Messenger (may peace be upon him) as saying: Every intoxicant is Khamr and every intoxicant is forbidden. He who drinks wine in this world and dies while he is addicted to it, not having repented, will not be given a drink in the Hereafter.

یہ حدیث شیئر کریں