جامع ترمذی ۔ جلد دوم ۔ فتنوں کا بیان ۔ حدیث 97

ترکوں سے جنگ کے متعلق

راوی: سعید بن عبدالرحمن وعبدالجبار بن علاء , سفیان , زہری , سعید بن مسیب , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَخْزُومِيُّ وَعَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلَائِ قَالَا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّی تُقَاتِلُوا قَوْمًا نِعَالُهُمْ الشَّعَرُ وَلَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّی تُقَاتِلُوا قَوْمًا کَأَنَّ وُجُوهَهُمْ الْمَجَانُّ الْمُطْرَقَةُ قَالَ أَبُو عِيسَی وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي بَکْرٍ الصِّدِّيقِ وَبُرَيْدَةَ وَأَبِي سَعِيدٍ وَعَمْرِو بْنِ تَغْلِبَ وَمُعَاوِيَةَ وَهَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

سعید بن عبدالرحمن وعبدالجبار بن علاء، سفیان، زہری، سعید بن مسیب، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نقل کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی جب تک لوگ تم ایک ایسی قوم سے جنگ نہیں کرو گے جن کے جوتے بالوں کے ہوں گے پھر مزید فرمایا کہ قیامت اس وقت تک نہیں آئے گی جب تک ایسے لوگوں سے تمہاری جنگ نہ ہوگی جن کے چہرے ڈھالوں کی طرح چپٹے ہوں گے اس باب میں حضرت ابوبکر صدیق، بریرہ، ابوسعید، عمرو بن تغلب اور معاویہ سے بھی احادیث منقول ہیں یہ حدیث حسن صحیح ہے

Sayyidina Abu Huraira (RA) reported that the Prophet (SAW) said, “The Last Hour will not come till you fight a people wearing shoes.{or sandals) made of hair. And the Hour will not come till you fight a people whose faces are flat like shields.”

[Bukhari 2929]

——————————————————————————–

یہ حدیث شیئر کریں