جب تک کذاب نہ نکلیں قیامت قائم نہیں ہو گی
راوی: محمود بن غیلان , عبدالرزاق , معمر , ہمام بن منبہ , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّی يَنْبَعِثَ دَجَّالُونَ کَذَّابُونَ قَرِيبٌ مِنْ ثَلَاثِينَ کُلُّهُمْ يَزْعُمُ أَنَّهُ رَسُولُ اللَّهِ قَالَ أَبُو عِيسَی وَفِي الْبَاب عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ وَابْنِ عُمَرَ وَهَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ
محمود بن غیلان، عبدالرزاق، معمر، ہمام بن منبہ، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا قیامت اس وقت تک نہیں آئے گی جب تک تیس کے قریب جھوٹے دجال نبوت کے دعویدار بن کر ظاہر نہیں ہوں گے اس باب میں حضرت جابر بن سمرہ اور ابن عمر سے بھی احادیث منقول ہیں یہ حدیث حسن صحیح ہے
Sayyidina Abu Huraira (RA) reported that Allah’s Messenger (SAW) said, “The Hour will not come till the liars and dajjals, nearly thirty all of them, make their appearance each pretending that he is Allah’s messenger.”
[Bukhari 3609]