صحیح مسلم ۔ جلد سوم ۔ پینے کی چیزوں کا بیان ۔ حدیث 726

شراب پینے کے سزا کے بیان میں جبکہ وہ شراب پینے سے توبہ نہ کرے ۔

راوی: عبداللہ بن مسلمہ بن قعنب , مالک , نافع , ابن عمر

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ بْنِ قَعْنَبٍ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ فِي الدُّنْيَا فَلَمْ يَتُبْ مِنْهَا حُرِمَهَا فِي الْآخِرَةِ فَلَمْ يُسْقَهَا قِيلَ لِمَالِکٍ رَفَعَهُ قَالَ نَعَمْ

عبداللہ بن مسلمہ بن قعنب، مالک، نافع، ابن عمر، حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ فرمایا جس آدمی نے شراب پی اور اس نے توبہ نہ کی تو وہ آدمی آخرت میں (شراب طہور سے) محروم کردیا جائے گا اور وہ اسے نہیں پی سکے گا۔ امام مالک سے پوچھا گیا کہ کیا حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اس حدیث کو مرفوعاً روایت کیا ہے تو امام مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہاں۔

Ibn 'Umar said: He who drank wine in the world and did not repent would be deprived of it (the pure drink) in the Hereafter. It was said to Malik: Is this hadith Marfu'? He said: Yes.

یہ حدیث شیئر کریں