جامع ترمذی ۔ جلد دوم ۔ فتنوں کا بیان ۔ حدیث 101

جب تک کذاب نہ نکلیں قیامت قائم نہیں ہو گی

راوی: قتیبہ , حماد بن زید , ایوب , ابوقلابة , ابواسماء , ثوبان

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ أَبِي أَسْمَائَ الرَّحَبِيِّ عَنْ ثَوْبَانَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّی تَلْحَقَ قَبَائِلُ مِنْ أُمَّتِي بِالْمُشْرِکِينَ وَحَتَّی يَعْبُدُوا الْأَوْثَانَ وَإِنَّهُ سَيَکُونُ فِي أُمَّتِي ثَلَاثُونَ کَذَّابُونَ کُلُّهُمْ يَزْعُمُ أَنَّهُ نَبِيٌّ وَأَنَا خَاتَمُ النَّبِيِّينَ لَا نَبِيَّ بَعْدِي قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

قتیبہ، حماد بن زید، ایوب، ابوقلابة، ابواسماء، حضرت ثوبان رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی جب تک میری امت کے کئی قبائل مشرکین کے ساتھ الحاق نہیں کریں گے اور بتوں کی پوجا نہیں کریں گے پھر فرمایا میری امت میں تیس جھوٹے پیدا ہوں گے ہر ایک کا یہی دعوی ہوگا کہ وہ نبی ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ میں خاتم النبیین ہوں میرے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا یہ حدیث صحیح ہے

Sayyidina Thawban reported that Allah’s Messenger (SAW) said, “The Hour will not come till tribes of my ummah join the polytheists and worship idols. And, in my ummah there will be thirty liars each of them assuming that he is a Prophet (SAW) while I am the seal (or last) of the Prophet (SAW) s. There is no Prophet (SAW) after me.”

——————————————————————————–

یہ حدیث شیئر کریں