گوشت کو اگلے دانتوں سے نوچ کر اور دیگچی سے نکال کر کھانے کا بیان
راوی: عبداللہ بن عبدالوہاب , حماد , ایوب , محمد , ابن عباس
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ تَعَرَّقَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَتِفًا ثُمَّ قَامَ فَصَلَّی وَلَمْ يَتَوَضَّأْ وَعَنْ أَيُّوبَ وَعَاصِمٍ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ انْتَشَلَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَرْقًا مِنْ قِدْرٍ فَأَکَلَ ثُمَّ صَلَّی وَلَمْ يَتَوَضَّأْ
عبداللہ بن عبدالوہاب، حماد، ایوب، محمد، ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شانے کا گوشت دانتوں سے نوچ کر کھایا پھر کھڑے ہو گئے اور نماز پڑھی لیکن وضو نہیں کیا۔ اور ایوب وعاصم بواسطہ عکرمہ حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما کا قول نقل کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ہانڈی سے ہڈی نکال کر کھائی پھر نماز پڑھی اور وضو نہیں کیا۔
Narrated Ibn 'Abbas:
The Prophet ate of the meat of a shoulder (by cutting the meat with his teeth), and then got up and offered the prayer without performing the ablution anew. Narrated Ibn 'Abbas: The Prophet took out a bone with meat on it from a cooking pot and ate of it, and then offered the prayer without performing ablution anew.