دجال کے بارے میں
راوی: عبد بن حمید , عبدالرزاق , معمر , زہری , سالم , ابن عمر ما
حَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَالِمٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي النَّاسِ فَأَثْنَی عَلَی اللَّهِ بِمَا هُوَ أَهْلُهُ ثُمَّ ذَکَرَ الدَّجَّالَ فَقَالَ إِنِّي لَأُنْذِرُکُمُوهُ وَمَا مِنْ نَبِيٍّ إِلَّا وَقَدْ أَنْذَرَ قَوْمَهُ وَلَقَدْ أَنْذَرَ نُوحٌ قَوْمَهُ وَلَکِنِّي سَأَقُولُ لَکُمْ فِيهِ قَوْلًا لَمْ يَقُلْهُ نَبِيٌّ لِقَوْمِهِ تَعْلَمُونَ أَنَّهُ أَعْوَرُ وَإِنَّ اللَّهَ لَيْسَ بِأَعْوَرَ قَالَ الزُّهْرِيُّ وَأَخْبَرَنِي عُمَرُ بْنُ ثَابِتٍ الْأَنْصَارِيُّ أَنَّهُ أَخْبَرَهُ بَعْضُ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ يَوْمَئِذٍ لِلنَّاسِ وَهُوَ يُحَذِّرُهُمْ فِتْنَتَهُ تَعْلَمُونَ أَنَّهُ لَنْ يَرَی أَحَدٌ مِنْکُمْ رَبَّهُ حَتَّی يَمُوتَ وَإِنَّهُ مَکْتُوبٌ بَيْنَ عَيْنَيْهِ ک ف ر يَقْرَؤُهُ مَنْ کَرِهَ عَمَلَهُ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ
عبد بن حمید، عبدالرزاق، معمر، زہری، سالم، حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھڑے ہوئے اور خطاب کیا اللہ تعالیٰ کی حمدوثنا بیان کرنے کے بعد دجال کا ذکر کیا اور فرمایا میں لوگوں کو اس سے ڈراتا ہوں جیسے کہ مجھ سے پہلے تمام انبیاء ڈرایا کرتے تھے نوح نے بھی اپنی قوم کو اس فتنے سے ڈرایا لیکن میں اس کے متعلق ایسی بات بتاؤں گا جو کسی نبی نے اپنی قوم کو نہیں بتائی وہ یہ کہ تم لوگ جانتے ہو کہ وہ کانا ہے اور تمہارا رب کانا نہیں زہری کہتے ہیں کہ عمر بن ثابت انصاری نے مجھے بعض صحابہ سے نقل کرتے ہوئے بتایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس روز لوگوں کو دجال کے فتنے سے ڈراتے ہوئے یہ بھی فرمایا کہ تم لوگ جانتے ہو کہ تم میں سے کوئی اپنے خالق حقیقی اللہ رب العالمین کو اپنی زندگی میں نہیں دیکھ سکتا نیز اس کی پیشانی پر کافر لکھا ہوا ہوگا جو لوگ اس سے بیزار ہوں گے وہی یہ لفظ پڑھ سکیں گے یہ حدیث حسن صحیح ہے
Sayyidina Ibn Umar (RA) reported Once, Allah’s Messenger (SAW) stood among the people and glorified Allah as He is worthy of it. Then he mentioned the dajjal, saying, “Indeed, I do warn you of him, and there has not been a Prophet (SAW) who has not warned his people (of him). And indeed, Nuh warned his people, but I will speak a word on it which no Prophet (SAW) has spoken to his people. You know that he is blind in one eye while your Lord is not one-eyed.” Zuhri said that Umar (RA) ibn Thabit Ansari informed him on the authorityof same sahabah that the Prophet (SAW) warned the people that day of the mischief of dajjal and said, “You know that none of you will ever see his Lord till he dies. And that it is written between dajjal’s eyes kafir (infidel). Those who will detest his conduct will (be able to) read it.”
[Bukhari 1304]