صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ کھانے کا بیان ۔ حدیث 397

ثرید کا بیان

راوی: محمد بن بشار , غندر , شعبہ , عمروبن مرہ حبلی , مرہ ہمدانی , ابوموسی اشعری

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ الْجَمَلِيِّ عَنْ مُرَّةَ الْهَمْدَانِيِّ عَنْ أَبِي مُوسَی الْأَشْعَرِيِّ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ کَمَلَ مِنْ الرِّجَالِ کَثِيرٌ وَلَمْ يَکْمُلْ مِنْ النِّسَائِ إِلَّا مَرْيَمُ بِنْتُ عِمْرَانَ وَآسِيَةُ امْرَأَةُ فِرْعَوْنَ وَفَضْلُ عَائِشَةَ عَلَی النِّسَائِ کَفَضْلِ الثَّرِيدِ عَلَی سَائِرِ الطَّعَامِ

محمد بن بشار، غندر، شعبہ، عمروبن مرہ حبلی، مرہ ہمدانی، ابوموسی اشعری رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مردوں میں سے تو بہت کامل گزرے ہیں لیکن عورتوں میں مریم بنت عمران اور آسیہ (فرعون کی بیوی) کے علاوہ کوئی کامل نہیں ہوئی اور عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی فضیلت تمام عورتوں پر ایسی ہی ہے جیسے ثرید کو تمام کھانوں پر فضیلت ہے۔

Narrated Abu Musa Al-Ash'ari:
The Prophet said, "Many men reached perfection but none among the women reached perfection except Mary, the daughter of ' Imran, and Asia, Pharoah's wife. And the superiority of 'Aisha to other women is like the superiority of Tharid to other kinds of food.

یہ حدیث شیئر کریں