جامع ترمذی ۔ جلد دوم ۔ فتنوں کا بیان ۔ حدیث 127

اس بارے میں کہ دجال مدینہ منورہ میں داخل نہیں ہو سکتا

راوی: قتیبہ , عبدالعزیزبن محمد , علاء بن عبدالرحمن , ان کے والد , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ الْعَلَائِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْإِيمَانُ يَمَانٍ وَالْکُفْرُ مِنْ قِبَلِ الْمَشْرِقِ وَالسَّکِينَةُ لِأَهْلِ الْغَنَمِ وَالْفَخْرُ وَالرِّيَائُ فِي الْفَدَّادِينَ أَهْلِ الْخَيْلِ وَأَهْلِ الْوَبَرِ يَأْتِي الْمَسِيحُ إِذَا جَائَ دُبُرَ أُحُدٍ صَرَفَتْ الْمَلَائِکَةُ وَجْهَهُ قِبَلَ الشَّامِ وَهُنَالِکَ يَهْلَکُ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

قتیبہ، عبدالعزیزبن محمد، علاء بن عبدالرحمن، ان کے والد، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ایمان یمنی ہے اور کفر مشرقی ہے بکریوں والوں کے لئے سکون و اطمینان ہے جبکہ اونٹ اور گھوڑے والوں میں تکبر غرور اور درشتگی پائی جاتی ہے اور دجال جب احد کے پیچھے پہنچے گا تو فرشے اس کا رخ شام کی طرف موڑ دیں گے جہاں وہ ہلاک ہوگا یہ حدیث صحیح ہے

Sayyidina Abu Huraira (RA) reported that Allah’s Messenger (SAW) said, “Faith came from Yaman while disbelief came from the direction of east. The shepherds possesstranquility and humility while the keepers of camels and horses are arrogant and ostentatious. When the dajjal will reach the Uhud mountain, on its other side, the angels will turn him about towards the direction of Syria. And, there he will perish.’

[Bukhari 3499, Muslim 52]

یہ حدیث شیئر کریں