سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ طلاق کا بیان ۔ حدیث 494

جب بچہ کے بارے میں شک پیدا ہو جائے تو کیا حکم ہے

راوی: ابن ابی خلف , سفیان , زہری , سعید , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي خَلَفٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ جَائَ رَجُلٌ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ بَنِي فَزَارَةَ فَقَالَ إِنَّ امْرَأَتِي جَائَتْ بِوَلَدٍ أَسْوَدَ فَقَالَ هَلْ لَکَ مِنْ إِبِلٍ قَالَ نَعَمْ قَالَ مَا أَلْوَانُهَا قَالَ حُمْرٌ قَالَ فَهَلْ فِيهَا مِنْ أَوْرَقَ قَالَ إِنَّ فِيهَا لَوُرْقًا قَالَ فَأَنَّی تُرَاهُ قَالَ عَسَی أَنْ يَکُونَ نَزَعَهُ عِرْقٌ قَالَ وَهَذَا عَسَی أَنْ يَکُونَ نَزَعَهُ عِرْقٌ

ابن ابی خلف، سفیان، زہری، سعید، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ بنی فزارہ کے ایک شخص نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میری بیوی کے کالا بچہ پیدا ہوا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا کہ کیا تیرے پاس کچھ اونٹ ہیں؟ اس نے کہا ہاں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا ان اونٹوں کا رنگ کیسا ہے؟ اس نے کہا سرخ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے پوچھا کہ کیا ان اونٹوں میں کوئی بھورے رنگ کا بھی ہے؟ وہ بولا شاید یہ رنگ کسی رگ نے کھینچ لیا ہو

Narrated AbuHurayrah:
A bedouin came to the Prophet (peace_be_upon_him), and said: My wife has given birth to a black son, and I disown him. He then narrated the rest of the tradition to the same effect.

یہ حدیث شیئر کریں