سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ طلاق کا بیان ۔ حدیث 514

ماں اور باپ میں سے بچہ کی پرورش کا زیادہ حقدار کون ہے؟

راوی: عباد بن موسی , اسماعیل بن جعفر , اسرائیل , ابواسحق , علی

حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ مُوسَی أَنَّ إِسْمَعِيلَ بْنَ جَعْفَرٍ حَدَّثَهُمْ عَنْ إِسْرَائِيلَ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ هَانِئٍ وَهُبَيْرَةَ عَنْ عَلِيٍّ قَالَ لَمَّا خَرَجْنَا مِنْ مَکَّةَ تَبِعَتْنَا بِنْتُ حَمْزَةَ تُنَادِي يَا عَمُّ يَا عَمُّ فَتَنَاوَلَهَا عَلِيٌّ فَأَخَذَ بِيَدِهَا وَقَالَ دُونَکِ بِنْتَ عَمِّکِ فَحَمَلَتْهَا فَقَصَّ الْخَبَرَ قَالَ وَقَالَ جَعْفَرٌ ابْنَةُ عَمِّي وَخَالَتُهَا تَحْتِي فَقَضَی بِهَا النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِخَالَتِهَا وَقَالَ الْخَالَةُ بِمَنْزِلَةِ الْأُمِّ

عباد بن موسی، اسماعیل بن جعفر، اسرائیل، ابواسحاق ، حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ جب ہم مکہ چلنے لگے تو حمزہ کی بیٹی ہمارے پیچھے آئی اور پکارنے لگی چچا چچا پس حضرت علی نے اس کو اٹھا لیا اور ہاتھ پکڑ کر حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو دیدیا اور کہا لو سنبھالو اپنی چچاکی بیٹی کو پس حضرت فاطمہ نے اس کو اپنے ساتھ لے لیا اس کے بعد یہی قصہ بیان کیا۔ جعفر نے کہا۔ یہ میرے چچا کی بیٹی ہے اور اس کی خالہ میرے نکاح میں ہے پس نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خالہ کے حق میں فیصلہ دیا اور فرمایا خالہ ماں کی طرح ہے

Narrated Ali ibn AbuTalib:
When we came out from Mecca, Hamzah's daughter pursued us crying: My uncle. Ali lifted her and took her by the hand. (Addressing Fatimah he said:) Take your uncle's daughter. She then lifted her. The narrator then transmitted the rest of the tradition. Ja'far said: She is my uncle's daughter. Her maternal aunt is my wife. The Prophet (peace_be_upon_him) decided in favour of her maternal aunt, and said: The maternal aunt is like mother.

یہ حدیث شیئر کریں