اس عورت کے نفقہ کا بیان جس کو طلاق بتہ دی گئی
راوی: محمود بن خالد , ولید , ابوعمرو , یحیی , ابوسلمہ , فاطمہ بنت قیس
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ حَدَّثَنَا أَبُو عَمْرٍو عَنْ يَحْيَی حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ حَدَّثَتْنِي فَاطِمَةُ بِنْتُ قَيْسٍ أَنَّ أَبَا عَمْرِو بْنَ حَفْصٍ الْمَخْزُومِيَّ طَلَّقَهَا ثَلَاثًا وَسَاقَ الْحَدِيثَ وَخَبَرَ خَالِدِ بْنِ الْوَلِيدِ قَال فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْسَتْ لَهَا نَفَقَةٌ وَلَا مَسْکَنٌ قَالَ فِيهِ وَأَرْسَلَ إِلَيْهَا النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ لَا تَسْبِقِينِي بِنَفْسِکِ
محمود بن خالد، ولید، ابوعمرو، یحیی، ابوسلمہ، حضرت فاطمہ بنت قیس رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ ابوعمرو بن حفص مخزومی نے ان کو تین طلاقیں دیں پھر یہی حدیث بیان کی جو اوپر مذکور ہو چکی ہے اور خالد بن ولید کا قصہ ذکر کیا اور کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اس کے لئے نہ نفقہ ہے اور نہ ٹھکانہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فاطمہ سے کہلا بھیجا کہ مجھ سے پوچھے بغیر دوسرا نکاح نہ کرنا۔