سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ طلاق کا بیان ۔ حدیث 522

اس عورت کے نفقہ کا بیان جس کو طلاق بتہ دی گئی

راوی: محمد بن کثیر , سفیان , سلمہ بن کہہل , شعبی , فاطمہ بنت قیس

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَثِيرٍ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا سَلَمَةُ بْنُ کُهَيْلٍ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ أَنَّ زَوْجَهَا طَلَّقَهَا ثَلَاثًا فَلَمْ يَجْعَلْ لَهَا النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَفَقَةً وَلَا سُکْنَی

محمد بن کثیر، سفیان، سلمہ بن کہہل، شعبی، فاطمہ بنت قیس رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ ان کے شوہر نے ان کو تین طلاق دی اور نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے لئے نہ نفقہ قرار دیا اور نہ سکنی۔

یہ حدیث شیئر کریں