اس عورت کے نفقہ کا بیان جس کو طلاق بتہ دی گئی
راوی: یزید بن خالد , لیث عقیل , ابن شہاب , ابوسلمہ فاطمہ , بنت قیس
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ خَالِدٍ الرَّمْلِيُّ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ عُقَيْلٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ أَنَّهَا أَخْبَرَتْهُ أَنَّهَا کَانَتْ عِنْدَ أَبِي حَفْصِ بْنِ الْمُغِيرَةِ وَأَنَّ أَبَا حَفْصِ بْنَ الْمُغِيرَةِ طَلَّقَهَا آخِرَ ثَلَاثِ تَطْلِيقَاتٍ فَزَعَمَتْ أَنَّهَا جَائَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاسْتَفْتَتْهُ فِي خُرُوجِهَا مِنْ بَيْتِهَا فَأَمَرَهَا أَنْ تَنْتَقِلَ إِلَی ابْنِ أُمِّ مَکْتُومٍ الْأَعْمَی فَأَبَی مَرْوَانُ أَنْ يُصَدِّقَ حَدِيثَ فَاطِمَةَ فِي خُرُوجِ الْمُطَلَّقَةِ مِنْ بَيْتِهَا قَالَ عُرْوَةُ وَأَنْکَرَتْ عَائِشَةُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا عَلَی فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ قَالَ أَبُو دَاوُد وَکَذَلِکَ رَوَاهُ صَالِحُ بْنُ کَيْسَانَ وَابْنُ جُرَيْجٍ وَشُعَيْبُ بْنُ أَبِي حَمْزَةَ کُلُّهُمْ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَبُو دَاوُد وَشُعَيْبُ بْنُ أَبِي حَمْزَةَ وَاسْمُ أَبِي حَمْزَةَ دِينَارٌ وَهُوَ مَوْلَی زِيَادٍ
یزید بن خالد، لیث عقیل، ابن شہاب، ابوسلمہ فاطمہ، بنت قیس سے روایت ہے کہ وہ ابوحفص بن مغیرہ کے نکاح میں تھیں ابوحفص نے ان کو تین میں سے آخری طلاق دی فاطمہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس گئیں اور ان سے گھر سے باہر نکلنے کے متعلق دریافت کیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا نابینا ابن ام مکتوم کے گھر منتقل ہو جا جب یہ حدیث مروان بن حکم کے سامنے بیان کی گئی تو مروان نے گھر سے باہر نکلنے کے متعلق فاطمہ کی حدیث کی تصدیق کرنے سے انکار کر دیا عروہ نے کہا حضرت عائشہ نے فاطمہ کی بات کا انکار کیا ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ کہ صالح بن کیسان ابن جریح اور شعیب بن ابی حمزہ نے بھی اسی طرح روایت کیا ہے اور سب نے زہری سے روایت کیا ہے ابوداؤد نے کہا شعیب بن ابی حمزہ اور ابوحمزہ کا نام دینار ہے جو کہ زیاد کا آزاد کردہ غلام ہے۔