باب
راوی: محمد بن مثنی , خالد بن حارث , حمید طویل , حسن , ابوبکرہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ الطَّوِيلُ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ أَبِي بَکْرَةَ قَالَ عَصَمَنِي اللَّهُ بِشَيْئٍ سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا هَلَکَ کِسْرَی قَالَ مَنْ اسْتَخْلَفُوا قَالُوا ابْنَتَهُ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَنْ يُفْلِحَ قَوْمٌ وَلَّوْا أَمْرَهُمْ امْرَأَةً قَالَ فَلَمَّا قَدِمَتْ عَائِشَةُ يَعْنِي الْبَصْرَةَ ذَکَرْتُ قَوْلَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَعَصَمَنِي اللَّهُ بِهِ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ
محمد بن مثنی، خالد بن حارث، حمید طویل، حسن، حضرت ابوبکرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے اس کی برکت سے ایک فتنے سے بچایا جو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا تھا کہ جب کسری ہلاک ہوا تو آپ نے پوچھا اس کو خلیفہ کسے بنایا گیا صحابہ نے عرض کیا اس کی بیٹی کو اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا وہ قوم کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی جن پر کوئی عورت حکمرانی کرتی ہو ابوبکر فرماتے ہیں کہ جب حضرت عائشہ بصرہ میں آئیں تو مجھے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ ارشاد یاد آگیا لہذا اللہ تعالیٰ نے مجھے ان کی معیت سے بچا لیا یہ حدیث صحیح ہے
Sayyidina Abu Bakrah (RA) narrated: Allah protected me with something that I heard from Allah’s Messenger (SAW) when Chosroes was ruined. He asked, ‘Who has succeeded him?” They said, ‘His daughter .” So, the Prophet (SAW) said, ‘People will not prosper when their affairs are dictated by a woman.” Sayyidina Abu Bakrah said, “When Aisha (RA) came, meaning to Busrah, I remembered the saying of Allah’s Messenger (SAW) and thus Allah saved me with this.”
[Bukhari 4425]
——————————————————————————–