سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ طلاق کا بیان ۔ حدیث 538

عدت گزارنے والی عورت کو کن چیزوں سے پرہیز کرنا چاہیے

راوی: یعقوب بن ابراہیم , یحیی بن ابی بکیر , ابراہیم بن طحان , ہشام بن حسنا , عبداللہ بن جراح , عبداللہ بن بکر , ہشام , زینب بنت کعب بن عجرہ , ام عطیہ

حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ أَبِي بُکَيْرٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ حَدَّثَنِي هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ ح و حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْجَرَّاحِ الْقُهِسْتَانِيُّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ يَعْنِي ابْنَ بَکْرٍ السَّهْمِيَّ عَنْ هِشَامٍ وَهَذَا لَفْظُ ابْنِ الْجَرَّاحِ عَنْ حَفْصَةَ عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا تُحِدُّ الْمَرْأَةُ فَوْقَ ثَلَاثٍ إِلَّا عَلَی زَوْجٍ فَإِنَّهَا تُحِدُّ عَلَيْهِ أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ وَعَشْرًا وَلَا تَلْبَسُ ثَوْبًا مَصْبُوغًا إِلَّا ثَوْبَ عَصْبٍ وَلَا تَکْتَحِلُ وَلَا تَمَسُّ طِيبًا إِلَّا أَدْنَی طُهْرَتِهَا إِذَا طَهُرَتْ مِنْ مَحِيضِهَا بِنُبْذَةٍ مِنْ قُسْطٍ أَوْ أَظْفَارٍ قَالَ يَعْقُوبُ مَکَانَ عَصْبٍ إِلَّا مَغْسُولًا وَزَادَ يَعْقُوبُ وَلَا تَخْتَضِبُ

یعقوب بن ابراہیم، یحیی بن ابی بکیر، ابراہیم بن طحان، ہشام بن حسنا، عبداللہ بن جراح، عبداللہ بن بکر، ہشام، حضرت زینب بنت کعب بن عجرہ، حضرت ام عطیہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کوئی عورت کسی کے مرنے پر تین دن سے زائد سوگ نہ منائے سوائے اپنے شوہر کی موت کے اپنے شوہر کی موت پر وہ چار مہینے اور دس دن سوگ منائے اور عدت کے دوران رنگین کپڑا نہ پہنے مگر دھاری دار کپڑا اور نہ سرمہ لگائے اور نہ خوشبو لگائے لیکن جب حیض سے فارغ ہو تو تھوڑا سا قسط اور اظفار لگا سکتی ہے (یہ دونوں خوشبوؤں کے نام ہیں) دوسری روایت میں یوں ہے کہ وہ رنگین کپڑا نہ پہنے مگر دھویا ہوا نیز مہندی بھی نہ لگائے۔

یہ حدیث شیئر کریں