نبی اکرم کا میزاب اور ڈول کی تعبیر بتانا
راوی: محمد بن بشار , ابوعاصم , ابن جریج , موسیٰ بن عقبہ , سالم بن عبداللہ عبداللہ بن عمر
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي مُوسَی بْنُ عُقْبَةَ أَخْبَرَنِي سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ رُؤْيَا النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبِي بَکْرٍ وَعُمَرَ قَالَ رَأَيْتُ النَّاسَ اجْتَمَعُوا فَنَزَعَ أَبُو بَکْرٍ ذَنُوبًا أَوْ ذَنُوبَيْنِ فِيهِ ضَعْفٌ وَاللَّهُ يَغْفِرُ لَهُ ثُمَّ قَامَ عُمَرُ فَنَزَعَ فَاسْتَحَالَتْ غَرْبًا فَلَمْ أَرَ عَبْقَرِيًّا يَفْرِي فَرْيَهُ حَتَّی ضَرَبَ النَّاسُ بِعَطَنٍ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَهَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ مِنْ حَدِيثِ ابْنِ عُمَرَ
محمد بن بشار، ابوعاصم، ابن جریج، موسیٰ بن عقبہ، سالم بن عبداللہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ابوبکر و عمر کو خواب میں دیکھنے کے متعلق فرمایا چنانچہ آپ نے فرمایا میں نے بہت سے لوگوں کو ایک کنوئیں پر جمع ہوتے ہوئے دیکھا پھر ابوبکر نے ایک دو ڈول پانی کھینچا اور ان کے کھینچنے میں ضعف تھا اللہ تعالیٰ انہیں معاف کریں گے پھر عمر کھڑے ہوئے اور ڈول نکالا تو وہ بہت بڑا ہوگیا پھر میں نے کسی پہلوان کو ان کی طرح کام کرتے ہوئے نہیں دیکھا یہاں تک کہ لوگ سیراب ہو کر اپنی آرام گاہوں میں چلے گئے اس باب میں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بھی روایت ہے یہ حدیث ابن عمر کی روایت سے صحیح غریب ہے
Sayyidina Abdullah Ibn Umar (RA) reported about the Prophet's (SAW) dream of Abu Bakr and Umar (RA) He said, “I saw people gathered (at a well). Abu Bakr (RA) drew a bucket or two (from the well) and he had some weakness. Allah will forgive him. Then Umar (RA) stood up and pulled it and it had turned into a large bucket. I have not seen a strong man do as he did till the people were well replenished, and they went down to their resting places.
[Bukhari 7020]