سنن ابن ماجہ ۔ جلد دوم ۔ حدود کا بیان ۔ حدیث 725

حد قذف کا بیان

راوی: محمد بن بشار , ابن ابی عدی , محمد بن اسحق , عبداللہ بن ابی بکر , عمرہ , عائشہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَقَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَکْرٍ عَنْ عَمْرَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ لَمَّا نَزَلَ عُذْرِي قَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَی الْمِنْبَرِ فَذَکَرَ ذَلِکَ وَتَلَا الْقُرْآنَ فَلَمَّا نَزَلَ أَمَرَ بِرَجُلَيْنِ وَامْرَأَةٍ فَضُرِبُوا حَدَّهُمْ

محمد بن بشار، ابن ابی عدی، محمد بن اسحاق ، عبداللہ بن ابی بکر، عمرہ، ام المومنین حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ جب میری براءت نازل ہوئی تو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر کھڑے ہوئے اور اس کا ذکر کیا اور قرآن کی آیت پڑھیں جب آپ منبر سے اترے تو حکم دیا پس دو مردوں اور ایک عورت کو حد لگائی گئی۔

It was narrated that Aishah said:" When my innocence was revealed, the Messenger of Allah stood on the pulpit and mentioned that, and he recited Qur'an. When he came down, he ordered that the legal punishment (of slandering) be carried out on two men and a woman.”

یہ حدیث شیئر کریں