مشکوۃ شریف ۔ جلد پنجم ۔ جنت اور اہل جنت کے حالات کا بیان ۔ حدیث 219

جنت میں نیند نہیں آئے گی

راوی:

وعن جابر قال : سأل رجل رسول الله صلى الله عليه و سلم : أينام أهل الجنة ؟ قال : " النوم أخو الموت ولا يموت أهل الجنة " . رواه البيهقي في " شعب الإيمان "

" اور حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ ایک شخص نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ کیا جنتی سوئیں گے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " نیند یعنی سونا، موت کا بھائی ہے، اور ظاہر ہے کہ جنتی مریں گے نہیں ( اور جب مریں گے نہیں تو سوئیں گے بھی نہیں اس روایت کو بیہقی نے شعب الایمان میں نقل کیا ہے ۔"

یہ حدیث شیئر کریں