دوزخ میں سب سے ہلکا عذاب ابوطالب کا ہوگا :
راوی:
وعن ابن عباس قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " إن أهون أهل النار عذابا أبو طالب وهو منتعل بنعلين يغلي منهما دماغه " . رواه البخاري
اور حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا دوزخیوں میں سب سے ہلکا عذاب ابوطالب کا ہوگا وہ آگ کی جوتیاں پہنے ہوں گے جن سے ان کا دماغ کھولتا رہے گا ۔ (بخاری)
تشریح :
ابو طالب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا تھے جن کی شفقت وسرپرستی نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بہت مدد کی اگرچہ انہوں نے اسلام قبول نہیں کیا مگر جب تک جئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو کفار مکہ کی دشمنی وعداوت سے محفوظ رکھنے کی حتی المقدور کوشش کرتے رہے اور اس کے بدلے میں ان کو دوزخ میں سب سے ہلکا عذاب ہوگا ۔