مشکوۃ شریف ۔ جلد پنجم ۔ دوزخ اور دوزخیوں کا بیان ۔ حدیث 236

عذاب میں تفاوت ودرجات :

راوی:

وعن سمرة بن جندب أن النبي صلى الله عليه و سلم قال : " منهم من تأخذه النار إلى كعبيه ومنهم من تأخذه النار إلى ركبتيه ومنهم من تأخذه النار إلى حجزته ومنهم من تأخذه النار إلى ترقوته " . رواه مسلم

اور حضرت سمرۃ بن جندب سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : دوزخیوں میں سے کچھ لوگ وہ ہوں گے جن کے دونوں ٹخنوں تک آگ ہوگی ، کچھ لوگ ہوں گے جن کے دونوں زانوں تک آگ ہوگی کچھ لوگ ہوں گے جن کی کمر تک آگ ہوگی اور کچھ لوگ ہوں گے جن کی گردن تک آگ ہوگی ۔" (مسلم)

تشریح :
اس حدیث میں اس بات کا ذکر ہم کہ ہم اہل دوزخ عذاب کے ہلکے اور سخت ہونے میں متفاوت ہوں گے جو دنیا میں جس درجہ کا بد عقیدہ اور بدعمل رہا ہوگا ۔ اس کو اسی درجہ کا عذاب ہوگا۔

یہ حدیث شیئر کریں