سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ روزوں کا بیان ۔ حدیث 580

سحری کو دوپہر کا کھانا بھی کہا گیا ہے

راوی:

حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي الْوَزِيرِ أَبُو الْمُطَرِّفِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ نِعْمَ سَحُورُ الْمُؤْمِنِ التَّمْرُ

عمربن حسین بن ابراہیم ، محمد بن ابی وزیر ابومطرف، محمد بن موسی ، سعید مقبری، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سےروایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا:"مؤمن کی بہترین سحری کھجور ہے"۔

یہ حدیث شیئر کریں